نئی دہلی، 4/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی نے کہا کہ عالمی اقتصادی نظام ابھی کمزور ہے اور ابھرتی ہوئے اقتصادی نظام میں بھی صنعتی ترقی کی حالت بے روزگاری پیدا کرنے والی ہے۔اس منظر نامے میں غیر مرکزیت، تقسیم اور مختلف انوویشن پر مبنی صنعت ہی آنے والے دنوں کے مسائل کو حل کرنے کا بہترین راستہ ہے۔صدرمکھرجی نے ہفتہ کو یہاں صدارتی محل میں انوویشن فیسٹیول میں کہا کہ گاندھی جی ہمیشہ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کمیونٹی سائنس اور اداروں کے درمیان تال میل بٹھانے کے حمایتی تھے، آج کے تناظر میں ان کا پیغام انتہائی ہم آہنگ ہو گیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر 9ویں دوسالہ زمینی سطح پر انوویشن اور بہترین روایتی سائنس ایوارڈ تقسیم کیا۔صدر نے کہا کہ ہمہ جہت انوویشن کے ساتھ حالات کو خوشحال بنانے کے لیے نجی اور عوامی نظام کو زمینی انوویشن کا مضبوط حامی بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں اسے نہ صرف اپنے ملک کے لیے کرنے کی ضرورت ہے، بلکہ پوری دنیا کے لیے، ملک میں شاندار انوویشن ماحول کا فروغ ہندوستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے، اس سمت میں حکومت اور سول سوسائٹی کی طرف سے کئی اقدامات کئے گئے ہیں، حالانکہ ابھی مزید کئی اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں سائنسی دلچسپی کی روح کو پیدا کرنا بہت ہی اہم ہے، ہمیں ان کے تجسس اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا چاہیے، ہم سب کو انہیں کچھ نیا کرنے میں مدد کرنی چاہیے،ملک اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا اور سوچھ بھارت جیسی پہلوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔انوویشن اہلکاروں کی سوچ اسی وقت حقیقی تبدیلی لا سکتی ہیں جب ہم اور سبھی ادارے اپنا اپنا کردار ملک میں حساسیت اورتخلیق کے لیے مل کر کام کریں گی۔